پاکستانتازہ ترین

اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارشات حکومت کو بھجوادیں

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)عوام کے لیے اچھی خبر آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی سے متعلق سفارشات حکومت کو بھجوا دیں ۔ تفصیلات کےمطابق یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت 62 روپے77 پیسے فی لیٹر ہوگی،اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل 71روپے 12 پیسے فی لیٹر میں ملے ہائی اوکٹین کی قیمت 72 روپے68 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے مٹی کا تیل 44روپے91 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 37 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کیے جانے کا امکان ہےکیونکہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 8روپے48 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button