تازہ ترینعلاقائی

سندھ میں دریافت شدہ کنوئیں سے گیس کے ذخائردریافت

سانگھڑ(نامہ نگار) پاکستان پیٹرولیم نے ضلع سانگھڑ سندھ میں نو دریافت شدہ کنوئیں فیض سے پانچویں گیس اور کنڈنسیٹ کے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیاہے۔ پی پی ایل کی سندھ میں وافق ، شہداد ، شرف اور کنزہ سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کے بعد گمبٹ ساؤتھ میں یہ پانچویں دریافت ہے۔فیض کی کھدائی کا آغاز اکتوبرمیں ہوا۔ ابتدائی جانچ کے دوران یومیہ آٹھ اعشاریہ چھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور ایک سو پندرہ بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوئے جو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال ہوں گے۔ نو دریافت شدہ کنویں فیض سے یومیہ تقریباً تیرہ سو بیرل تیل کی ممکنہ پیداوار ہوگی جس سےاٹھتر ہزار امریکی ڈالر یومیہ کے زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : فیصل آباد روڈ گوگیرہ کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان بھابی، بھتیجے سمیت جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker