بین الاقوامیتازہ ترین

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سولہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں سولہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔ لندن کی منڈی میں برینٹ کی فی بیرل قیمت ایک سو ڈالر سے کم ہوگئی۔ جبکہ ایشیائی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت ترانوے ڈالر فی بیرل پرآگئی ہے۔ ایشیائی منڈی میں یوایس بینچ مارک ویسٹ ٹیکساس کے مستقبل کے فی بیرل سودے ترانوے اعشاریہ دو آٹھ ڈالر میں ہوئے۔ جبکہ برینٹ خام تیل کے فی بیرل سودے ایک سو اعشاریہ سات پانچ ڈالرز میں ہوئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن کی منڈی میں برینٹ خام تیل کے فی بیرل سودے ایک سو ڈالرز سے بھی کم پر ہوئے۔ تاجروں کا کہناہے کہ تیل کی قیمت میں کمی امریکا میں بے روزگاری کی رپورٹ کے بعد آئی۔ تیل پیدا کرنے والے ممالک نائجیریا، سعودی عرب اور دیگر ممالک نے تیل کی قیمتوں میں کمی پر تشویش کا اظہار کیا۔ اوپیک ممالک کا مطالبہ ہے کہ تیل کی فی بیرل قیمت کم از کم ایک سو ڈالر ہونی چاہئے۔ بصورت دیگر تیل کے اخراجات بھی پورے نہیں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button