علاقائی

کراچی(دانیال خان) پورٹ قاسم انتظامیہ اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن میں مزاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے احتجاج ختم کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بدھ کی دوپہر کرایوں میں اضافہ نہ کرنے اور نجی آئل ٹینکرز کو خوردنی تیل کی سپلائی بند کرنے پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے احتجاج شروع کر دیا تھا اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک معطل کر دی گئی تھی۔ تاہم جمعرات کی سہہ پہر پورٹ قاسم انتظامیہ اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مزاکرات ہوئے جس میں انتظامیہ نے نجی آئل ٹینکرز کو خوردنی تیل کی سپلائی کی اجازت دے دی جس کے بعد آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن نے احتجاج ختم کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے کو ٹریفک کے لیے کھولتے ہوئے کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker