پاکستانتازہ ترین

بجلی کیلئے تیل کی قلت نہیں ہوگی:ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ بجلی گھروں کو یومیہ 28 ہزار ٹن فرنس آئل دے رہے ہیں اور بجلی گھروں کے پاس تین دن کے تیل کے ذخائر یقینی بنائے جائیں گے۔ جیو نیوز سے بات کر تے ہو ئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ بجلی کے لیے تیل کی قلت نہیں ہونے دیں گے۔ بجلی گھروں کے لیے 4 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس مزید فراہم کی جائے گی۔ان کے لیے گیس 8 کروڑ سے بڑھا کر 12 کروڑ مکعب فٹ یومیہ کی جائے گی۔جبکہ ا دھار پر تیل کی فراہمی کا دائرہ بڑھائیں گے اور قرض کی حد بڑھائے جائے گی۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ تیل سے بجلی کی پیداوار ڈھائی ہزار میگا واٹ بہتر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker