تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نے دوران گشت متعدد افراد کو گرفتار کرکےغیر قانونی اَسلحہ برآمد کرلیا

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے دوران گشت متعدد افراد کو گرفتار کرکے غیر قانونی اَسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے اے ایس آئی محمد یونس نے دوران گشت کمپنی باغ کے قریب مشکوک شخص علی حسنین ولد محمد اصغر سکنہ پیپلز کالونی کو قابول کرکے اُس کے قبضہ سے بارہ بورکاربین بمعہ ایک عدد کارتوس برآمد کرکے گرفتارکرلیا۔ اِسی طرح تھانہ اے ڈویژن کے بابرحیات اے ایس آئی نے دوران گشت جناح پارک سے فہد حسین ولد اعجاز ہاشمی سکنہ پیپلز کالونی کو قابوکرکے اُس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل اور 2 عدد گولیاں برآمدکرلیں جبکہ تھانہ راوی کے اے ایس آئی غلام مصطفی نے دوران گشت ظفر اقبال ولد محمد اعظم سکنہ موضع پنڈی شیخ موسیٰ تھانہ باہلک کی جامہ تلاشی کے دوران بارہ بور کاربین معہ ایک عدد کارتوس برآمدکرکے اُسے موقع پر ہی گرفتارکرلیا ۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

یہ بھی پڑھیں  سفراء سرمایہ کاری کیلئے ماحول دوست پالیسیوں سےآگاہ کریں ، صدر زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker