تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نگران وزیراعلیٰ نے بھارت اورہندونوازذہنیت رکھنے کا ثبوت دیا ہے،عوامی سروے

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی کے بسنت منانے کے اعلان سے صوبہ بھر کے عوام کی طرح اوکاڑہ کے عوام نے بھی بسنت کو قاتل تہوارکانام دے کر اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے اس اقدام کو غیر آئینی وتوہین عدالت اقدام قراردیا ہے اوکاڑہ میڈیا کے ایک سروے کے مطابق اوکاڑہ کی ستر فیصد عوام نے نے اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس صرف نگرانی کرنے کاکام سونپا گیا ہے انہیں اپنی خواہشات کا اظہار کرکے قانون کی دھجیاں اڑنے کا مینڈیٹ نہیں دیا گیا وزیر اعلیٰ اپنے بھارت اور ہندونواز ذہنیت رکھنے کا ثبوت دیا ہے جسے صوبہ کے عوام مسترد کرتے ہیں اظہار کرنے والوں میں حکیم ظفراللہ قمر، شیخ فاروق احمد،حاجی احسان الحق ،شہزاد انجم انصاری ،شیخ ظفر،غلام حسین جعفری،شکیل الرحمن قاسمی ،محمدافضل بوٹا،استاد طاہر ایوب خان،چوہدری محمدخالد ،نواز الٰہی عرف نجا،خلیق الرحمن،شیخ ایوب صابر،شیخ خالد محمود،فیضان ممتاز،ذوالفقارعلی،سلطان علی ،ایم ارشد،رانا افتخار ، لیاقت علی ،انتظار حسین ،عرفان اعجازسمیت دیگر افراد شامل ہیں انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا منصب امانتا سونپا گیا ہے وہ اپنی غیر آئینی خواہشات کی تکمیل کا اظہار کرکے اس امانت میں خیانت کے مرتکب ہورہے ہیں اس اعلان کو واپس لیکر صوبہ کے کروڑوں عوام کا امانتا دئیے ہوئے مینڈیٹ کی پاسداری کریں *

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. وزیراعلیٰ اپنے اس حکم کو واپس لیں اور عوام سے وعدہ کریں کہ وہ بسنت کا تہوار نہیں منانے دیں گے

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker