تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ڈی پی اوکا تھانہ حجرہ پرچھاپہ،عوامی شکایات پرایس ایچ اوتھانہ حجرہ اورمحرر کومعطل

okaraوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او اوکاڑہ کا تھانہ حجرہ پر چھاپہ ۔ جرائم کنٹرول نہ کرنے اور بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ اور محرر کو معطل کر دیا۔ جو پولیس آفیسر عوامی شکایات کا ازالہ نہ کر سکے اسے سیٹ پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے ساتھ ساتھ پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل بھی مسلسل جاری رہیگا۔ ڈی پی او اوکاڑہ کی صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ڈاکٹر حیدر اشرف نے گزشتہ روز تھانہ حجرہ شاہ مقیم پر اچانک چھاپہ مارا۔ انہوں نے تھانہ کے ریکارڈکی عدم تکمیل ،جرائم کنٹرول نہ کرنے اور بڑھتی ہوئی عوامی شکایات پر ایس ایچ او تھانہ حجرہ سردار سجاد حیدر اور محرر تھانہ عاشق کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا۔ اور ان کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا۔ اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جو پولیس آفیسر یہ ذمہ داری پوری نہیں کر سکتا اسے کیا حق ہے کہ وہ سیٹ پر بیٹھ کر قانون کے تحت ملنے والے اختیارات کو اپنی ذات کیلئے استعمال کرے۔ڈی پی او نے کہا کہ میں نے ایک طرف سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر رکھا ہے تو دوسری طرف محکمانہ احتساب کا عمل بھی جاری ہے ۔ دونوں کام ایک ساتھ چلتے رہیں گے۔ ڈی پی او نے بتایاکہ قصبہ شیر گڑھ میں حضرت داؤد بندگی کرمانی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پرو ف انتظامات کیے گئے ۔ عرس کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ اس حوالے سے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ پولیس کی اضافی نفری کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سٹینڈ بائی رہے گی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button