تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:سونامی کے نتیجہ میں سیاست سے گندگی کا خاتمہ یقینی ہے ،احسن رشید

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک اِنصاف پنجاب کے رہنما احسن رشید نے کہا ہے کہ سونامی کے نتیجہ میں سیاست سے گندگی کا خاتمہ یقینی ہے ،نوجوان اِس الیکشن کو یادگار بنانے کے لئے روایتی سیاست کے بت پاش پاش کردیں اور بڑھ چڑھ کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔ تحریک اِنصاف سیاسی تحریک نہیں بلکہ معاشرتی اِنقلاب کا نام ہے ، عمران خاں ملک کی تقدیر بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اِن خیالات کا اِظہاراُنہوں نے تحریک اِنصاف ضلع اوکاڑہ کے صدر اَظہر محمود چوہدری کے ہمراہ ملنے والے پارٹی وفد سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا۔احسن رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی خوش آئیند بات ہے جس سے ٹیکس چوروں ، لٹیروں اور نادھندگان بجلی چوروں کے پاؤں کانپنے لگ گئے ہیں اور وہ اَب اِن تبدیلیوں پر تنقیدکرکے راہ فرار حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کے تمام آزادانہ فیصلوں کو تسلیم کیا جائے تاکہ یہ اَدارہ جتنا زیادہ مضبوط اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکے اُتنا ہی زیادہ شفاف اِنتخابات کے اِنعقاد کو بھی ممکن بناسکے گا۔تحریک اِنصاف کی اِننگز اَب شروع ہونے والی ہے مگر اِس سے قبل ہی مخالفین کے پاؤں اُکھڑنا شروع ہوگئے ہیں کیونکہ اُنہیں اندازہ ہوگیا ہے کہ اَب اُن کا مستقبل خطرے میں ہے ۔ پاکستان کی دونوں روایتی پارٹیاں اندرونی طور پر خلفشار اور توڑ پھوڑ کا شکار ہیں ، نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد تحریک اِنصاف کی حمایت کرتی ہے اوریہی لوگ ملک میں سب سے بڑا اِنقلاب لا سکتے ہیں جس سے نہ صرف ملک کو حقیقی جمہوریت کے راستے پر گامزن کیا جاسکتاہے بلکہ روایتی سیاست کے بت کو بھی پاش پاش کیا جاسکتاہے جس نے ملک کی جڑوں کو کمزوراور کھوکھلاکرکے ہمارے اندرونی اتحاد کو پارہ پارہ کرکے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔ تحریک اِنصاف اِس ملک میں سیاست کرنے نہیں آئی بلکہ ایک ایسا نظام وضع کرنے آئی ہے جس سے عام آدمی کو اِنصاف مل سکے اور معاشرے سے معاشی ناہمواریوں کا خاتمہ کیا جانا ممکن ہوسکے ۔کارکن گلی گلی اور کوچے کوچے میں پھیل جائیں اور تحریک اِنصاف کا پیغام گھر گھر پہنچادیں کہ جو قوم اپنی حالت خود نہ بدلنا چاہے اُس کی حالت کوئی نہیں بدل سکتا۔ اَب تبدیلی کا وقت آچکاہے اور فیصلے کا اختیار ایک بار پھر عوام کے ہاتھ میں ہے وہ اپنے لئے ایک ایسے قائد کو منتخب کریں جو نہ صرف اُنکی خواہشات کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرسکتاہو بلکہ ملک کو ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن کرکے اس کی خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت دے سکے ۔ عمران خاں اِس ملک میں وہ واحد لیڈر ہے جو بیرونی طاقتوں کی بآلادستی کو تسلیم کئے بغیر دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی مفادات کا تحفظ کرسکتاہے ، عوام کو چاہئے کہ وہ عام اِنتخابات میں عمران خاں کے ہاتھ کو مضبوط کریں تاکہ نئے پاکستان کی بنیاد یقینی بنائی جاسکے

یہ بھی پڑھیں  سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول7دسمبرکوجاری کرنیکافیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker