تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پیپلزپارٹی(ن)لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے،میاں منیر

mian munirاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں محمد منیر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دن بدن (ن)لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوچکی ہے نگران حکومت میں دیر کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔غیر جانبدار نگران سیٹ اَپ کے بغیر شفاف انتخابات پر سوالیہ نشان اٹھتے رہے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں محمد منیر نے کہا کہ آج(ن)لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے عوام (ن)لیگ کی کامیابی اور نواز شریف کو وزیر اعظم دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ نواز شریف ہی وہ مدبر سیاستدان ہیں جو کہ ملک و قوم کے دکھوں کا مداوا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں عوام نے(ن)لیگ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے(ن) کی مقبولیت نے زرداری اینڈ کمپنی کو اس قدر خوفزدہ کردیا ہے کہ وہ نگران سیٹ اَپ مقرر کرنے پر تذبذب کا شکار ہوچکے ہیں شاہد پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نگران وزیر اعظم مقرر کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے پسندیدہ نگران سیٹ مقرر کرنے سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور شفاف انتخابات کرانے میں غیر یقینی کی فضاء پیدا ہوگی۔ پیپلز پارٹی کو عوام پر یقین نہیں رہا کیونکہ وہ پانچ سال تو عوام پر شب خون مارتے رہے بھلا عوام انہیں آئندہ انتخابات میں کیسے کامیاب کرے گی عوام تو الیکشن والے دن کا بڑی شدت سے انتظار کررہی ہے جس دن اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے کرپٹ حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے انہوں نے کہا عوام ان جھوٹے اور کرپٹ ٹولے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے (ن)لیگ کے قائدین عوام کے پسندیدہ لیڈر بن چکے ہیں جن کی پانچ سالہ کارکردگی روز روشن کی طرح عیاں ہے

یہ بھی پڑھیں  یومِ سیاہ ۳۰ مارچ؍ڈاکٹر عافیہ ۶۸ سالہ قیدی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker