تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : خواتین کے ووٹ کے اندراج کے لیے ووٹر الیکشن کمیٹی بھر پور آگاہی مہم چلا رہی ہے. انعم پرویز

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )الیکشن کمشن آف پاکستان ضلع اوکاڑہ کی جانب سے خواتین کے ووٹ کے اندراج کے لیے ایک آگاہی کانفرنس منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن آفیسر انعم پرویز نے کہا کہ خواتین کو ووٹ کی اہمیت کا احساس دلائے بغیر انکا ووٹر لسٹ میں انداراج بالکل ناممکن ہے دیہی اور شہری خواتین جب تک اس بات کو نہیں سمجھیں گی کہ الیکشن پروسس میں انکی شمولیت کے بغیر کوئی بھی منتخب نمائندہ انکی بہتری کے لیے اسمبلیوں میں آواز نہیں اُٹھائے گا لہذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے خواتین کو ووٹ کے اندراج کے لیے ووٹر الیکشن کمیٹی بھر پور آگاہی مہم چلائے ہوئے ہے ووٹر الیکشن کمیٹی کے ممبر امتیاز احمد وٹو نے کہا کہ جن خواتین کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے انکو شناختی کارڈ کی افادیت کے ساتھ ساتھ ووٹ کے انداراج کے بارے مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہیں کانفرنس سے سینئر اسسٹنٹ آفیسرمصدق انور ،سردار ابراہیم ،محمد اشرف ،آصفہ خاں ،نایاب نے بھی خطاب کیا اس موقع پر اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر صحافی،منیر چوہدری ، ذوالفقار ملک ،طارق خاں ،شہباز ساجد ،راؤ فضل الرحمن ،شیخ ساجد رشید،غلام نبی ملک ،محمد شفیق بھٹی،محمد مظہر رشید چوہدری،محمد آصف کھوکھر،محمد عاشق و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر معروف سماجی ورکر مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے خواتین کے ووٹ کے اندراج کے بارے میں کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں خواتین کی 52فیصد آبادی ہے جسکی اسمبلیوں میں بھر پور نمائندگی کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو ووٹ کے حق کا استعمال کرنے انکے شناختی کارڈ اور ووٹر لسٹ میں انکے انداراج کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے الیکشن کمشن آف پاکستان بھر پور آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ قابل تعریف ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button