تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ہائی کورٹ کے حکم پرڈی ایس پی،انسپکٹرز،سب انسپکٹرزودیگراہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہائی کورٹ کے حکم پرایک ڈی ایس پی ،تین انسپکٹرز، دو سب انسپکٹرز و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہبور کے نواحی گاؤں 43فور ایل کی رہائشی خاتون فضل بی بی زوجہ خان محمد نے عدالت عالیہ ہائی کورٹ میں درخواست گزاری کہ الزام علیہان ڈی ایس پی ریاض بھٹی، تین پولیس انسپکٹر محمد اسماعیل، محمد اسلم، جاوید خاں، دوسب انسپکٹرز یعقوب بھٹی، سعادت، اللہ بلوچ اور تیس چالیس نامعلوم کانسٹیبلان سرکاری گاڑیوں پر سوار ہوکر آگئے اور اس کے گھر میں زبردستی داخل ہوگئے اور گھریلو سامان گھر سے نکال کر باہر پھینک دیا اور آگ لگادی فضل بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سب انسپکٹر سعادت اللہ انچارج ایلیٹ 19تولے طلائی زیورات اور 22ہزار روپے نقدی چوری کرکے لے گیا۔عدالت عالیہ ہائی کورٹ لاہور نے فضل بی بی کی درخواست پر پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا جس پر تھانہ شاہبور میں زیر دفعہ435ت ت اور156ABC مقدمہ درج کرلیا گیا

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان کی داتاؒ دربار دھماکے کی شدید مذمت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker