تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:رنجش کی بنا پرکلہاڑیوں سے مسلح افراد نے وارکرکے نوجوان کو قتل دوسرے بھائی کوزخمی کردیا

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) معمولی تنازعہ کی رنجش پر کلہاڑیوں سے مسلح سات افراد نے گھر داخل ہو کر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے ایک نوجوان کو قتل جبکہ اس کے بھائی کو شدید زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ ہریکے نوآباد کے رہائشی محمد طاہر اور اُس کے بھائی ملک حسین کو معمولی تنازعہ پر مصطفی، زبیر، عاشق، نیاز شہزار یٰسین اور شوکت نے گھر داخل ہوکر کلہاڑیوں کے پے در پے وار کر کے شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لایا گیا مگر خطرناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے ملک حسین کو جنرل ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گذشتہ شب ملک حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button