تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: خاندان کی منصوبہ بندی با اختیار معاشرہ اور ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے خشتِ اول ہے . فیاض چوہدری ، رائے محمد عارف جج

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)مربوط ترقی و معاشرتی خوشحالی کے لئے ملکی آبادی کا خاص تناسب سے بڑھنا فائدہ مند ہے آبادی میں بے تحاشہ اضافہ انفرادی وجتماعی سطح پر مسائل پیدا کرتا ہے ہمیں اس پیغام کو ملک کے کونے کونے میں پہنچانا ہے کہ خاندان کی منصوبہ بندی با اختیار معاشرہ اور ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے خشتِ اول ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی پاپولیشن ویلفیئر آفیسر فیاض چوہدری ،ڈی ڈی او پاپولیشن شوکت علی اور رائے محمد عارف جج ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر خورشید جیلانی ،چیف آرگنائزر "ماڈا” و صدر سٹی پریس کلب (رجسٹرڈ)محمد مظہررشید چوہدری نے عالمی یوم آبادی کے موقع پر آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔واک کے شرکاء نے ضیاء شہید لائبریری سے پریس کلب چوک تک واک کی واک کے شرکاء نے بہبود آبادی اور چھوٹے خاندان کی افادیت سے متعلق بینرز ،پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے واک میں محکمہ بہبود آبادی کے سٹاف سرکاری افسران ،صحافیوں ،این جی اوز کے نمائندوں ،سول سوسائٹی اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی مقررین نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ وسائل سے مطلوبہ ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں بڑی رکاوٹ ہے چھوٹا خاندان اپنا کر کم وسائل میں بہتر خوشحال زندگی،بچوں کی تعلیم ،علاج و معالجہ سمیت دیگر فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کم بچے خوشحال گھرانہ کا اصول اپنا کر آبادی میں اضافہ کی شرح کو کم کیا جا سکتاہے جس کے لئے ہمیں اپنی اپنی سطح پر آگاہی پروگرام کو آگے بڑھانا ہے *

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:حطار میں سیمنٹ فیکٹریوں سے اڑنے والی ڈسٹ اہل علاقہ کے لئے متعدد بیماریوں کا سبب بن گئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker