تازہ ترینعلاقائی

سابق صدرسبزی و فروٹ منڈی کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا کڑا احتساب کیا جائے گا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)انجمن اتحاد آڑھتیاں سبزی و فروٹ منڈی اوکاڑا کے نو منتخب صدر طاہر صدیق چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق سبز منڈی اوکاڑا کو بائی پاس پر منتقل کرنے کی بھر پور حمایت و تعاون کریں گے سابق صدر کی کروڑوں روپے کی کرپشن کا کڑا احتساب کیا جائے گا فیصل آباد روڈ پر سبز ی منڈی کے لیے لی گئی اراضی کو قبرستان کے لیے وقف کر دیں گیانھوں نے ان خیالات کا اظہار نو منتخب عہدیداران سبز منڈی اوکاڑ چوہدری محمد عرفان ،رانا محمد جعفر،حاجی علی احمد ،چوہدری مقصود احمد جٹ،شیخ منور سعید،شیخ فاروق احمد،غلام رسول قادری، ذوالفقار علی رندھاوا،خالد محمود جٹ، چوہدری محمد افضل اور چوہدری شبیر احمد سمیت اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیاطاہر صدیق چوہدری نے کہا کہ سابق صدر سبز منڈی نے فیصل آباد روڈ پر سبز ی منڈی بنانے کے لیے خریدی گئی اراضی پر ڈویلپمنٹ کی آڑ میں کروڑوں روپے کے گھپلے کیے ہیں جن کا عنقریب کڑا احتساب کیا جائے گا اور آڑھتیوں کی پائی پائی واپس کروائی جائے گی انھوں نے کہا حکومت پنجاب کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی منڈی اوکاڑا کو بائی پاس پر موجودوسیع وعریض سرکاری اراضی پرمنتقل کیا جائے گا تاکہ تما م آڑھتیوں کو آسانی سے دوکانوں کی آلاٹمنٹ ہو سکے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ فیصل آباد روڈ پر واقع سبزی منڈی کے لیے خریدی گئی موجودہ اراضی ناکافی اور منڈی کے لیے غیر موزوں ہے اس لیے یہ اراضی قبرستان کے لیے وقف کردی جائے گی طاہر صدیق چوہدری نے مزید کہا کہ سبزی منڈی اوکاڑا کے آڑھتیوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور سابقہ دور میں ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو ازالہ کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  ملتان:کسی دبائو میں نہیں آئیں گے ‘ تمام فیصلے ملکی مفاد میں کئے جائیں گے، وزیر اعظم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker