تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس لائن، ستگھرہ موڑ ،جندراکہ ،جبوکہ،نول پلاٹ کےاردگرد گندکی کے ڈھیر شہری ہیپاٹائٹس مبتلا ہوگئے

اوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾پولیس لائن، ستگھرہ موڑ ،جندراکہ ،جبوکہ،نول پلاٹ سمیت سینکڑوں دیہاتوں کو پانی کی سپلائی دینے والے ٹیوب ویلوں کے دونوں اطراف گندکی کے ڈھیر لگنے سے پولیس ملازمین سمیت سینکڑوں شہری ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے موذی امراض میں مبتلا ہو گئے ۔گندے پانی متاثر پولیس لائن میں موجود درجنوں جوان اپنی نوکری جانے کے خدشہ کے پیش نظر سرکاری طور پر اپنے ٹیسٹ کرانے سے گریزاں جبکہ قریبی دیہاتوں میں مکین ہر چوتھا شخص گندے پانی کے پینے سے یرقان اور مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو چکا ہے ۔ٹی ایم اے کا عملہ شہر بھر کا کوڑا اکٹھا کر کے بدستور فیصل آباد روڈ نئی سبزی منڈی کے قریب پانی کی فراہمی کے لیے بنائے جانے والے ٹیوب ویلوں کے ارد گرد پھینک رہا ہے ۔جس کی وجہ سے فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے گندکی کے بڑے بڑے ڈھیر لگ چکے ہیں ۔بدبو اور تعفن سے قریبی علاقوں میں سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے۔لیکن ٹی ایم اے اور متعلقہ افسران کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن چکی ہے۔معززین علاقہ چوہدری عبدالمالک ،چوہدری وقاص،محمد عاشق،علی محمد،رفیق اور احمد جاوید نے کمشنر ساہیوال قاضی اشفاق ڈی سی او سیف انجم اور ایڈیشنل کلکٹر ظہیر ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حساس نوعیت کے معامل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔ورنہ یہ علاقہ ڈینگی کی پرورش کی آماجگاہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button