تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ منشیات فروش بدکردار بیوی نے فائر مار کر خاوند کو قتل کردیا

qatalاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ منشیات فروش بدکردار بیوی نے فائر مار کر خاوند کو قتل کردیا، مقتول اپنی بیوی کو بُرے کاموں سے منع کرتا تھا جو کہ چار بچوں کا باپ اور لاہور میں محنت مزدوری کرتا تھا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر5فور ایل کے رہائشی ظہور احمد کی شادی رضیہ بی بی سے ہوئی جنکے ہاں چار بچے پیدا ہوئے دونوں میاں بیوی میں گھریلو حالات کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز رضیہ بی بی نے جھگڑے کے دوران مشتعل ہوکر پسٹل سے فائر مار کر اپنے خاوند ظہور احمد کو شدید زخمی کردیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا پولیس نے مقتول کے بھائی منظور احمد کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ منظور احمد کے مطابق اس کی بھابھی رضیہ بی بی منشیات فروشی اور جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ہے جسے مقتول منع کرتا تھا مگر وہ باز نہ آئی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے

یہ بھی پڑھیں  مہنگائی کا ہولناک سونامی اور بلکتی عوام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker