تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:نیوسبزی منڈی کوآڑھتیوں کی تجاویز کی روشنی میں تعمیر کیاجائیگا

16-2-13 Okaraاوکاڑا (چیف رپورٹر پنجاب)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اوکاڑا سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ نیو سبزی منڈی کو آڑھتیوں کی تجاویز کی روشنی میں تعمیر کیا جائیگا۔ اور اس سلسلہ میں عوامی مفاد کو بھی مد نظر رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو سبزی منڈی اور آلو منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے سی اوکاڑا رعنا حمید ، اے سی رینالہ مہوش قلبانی ، ٹی ایم او رانا شاہد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نے آڑھتیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی سی او نے متوقع انڈسٹریل سٹیٹ کی جگہ کا معائنہ کر تے ہوئے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا ئیگا۔ اور اس سلسلہ میں تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام سے اوکاڑا کے لوگوں کی معاشی حالت بہتر ہوگی۔ بعد ازاں اپنے دفتر میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ محکمہ مال کے افسران سرکاری واجبات کی وصولی کی رفتار مزید تیز کریں اور سو فیصد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button