تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: پولیس نے10 افراد سے ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی

munshiyatاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے دس افراد سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس چوک دیپالپور اوکاڑہ سے ملزم اظہر سے پسٹل 30 بور جبکہ ڈکیتی راہزانی جیسے سنگین مقدمہ میں گرفتار ملزمان منیر عرف پپو سے رائفل ایٹ ایم ایم،محمد احمد سے پسٹل30بور، اشفاق عرف شانی سے پسٹل30بور، علی نواز سے پسٹل30بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا ملزمان نے واردات کے بعد اسلحہ چھپارکھا تھا۔جبکہ خان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی زید سے520گرام چرس، کوٹ نہال سنگھ کے سہیل احمد سے 290 گرام چرس اور لودھراں کے رہائشی میاں بشیر احمد سے15لیٹر شراب برآمد کرکے قبضہ میں لے لی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button