تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دوران ڈلیوری خاتون کوغلط خون اورانجکشن لگاکراُس کےجڑواں بچوں کوہلاک کردیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو افراد نے دوران ڈلیوری خاتون کو غلط خون اور انجکشن لگا کر اُس کے جڑواں بچوں کو ہلاک کر دیا جبکہ حالت تشویش ناک ہونے پر خاتون کو جناح ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق محلہ رسول پورہ کا رہائشی محمد سلیم شاہ اپن حاملہ بیوی پروین بی بی کو ڈلیوری کے سلسلے میں سول ہسپتال دیپالپور لایا جہاں شاہ نواز وٹو اور مختار شاہ نے خود کو ہسپتال کا عملہ ظاہر کرتے ہوئے غلط خون اور انجکشن لگا دیا جس سے پروین بی بی کی حالت غیرہو گئی اور اُس نے دو جڑواں بچوں کو مردہ حالت میں جنم دیا تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈاکٹروں نے پروین بی بی کو جناح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا مگر ہسپتال پہنچتے ہی پروین بی بی جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ایڈیشنل سیشن جج نذر حسین کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button