تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ::خادم اعلیٰ نے پورے صوبے کا بجٹ اپنے گھرلگادیاہے، پرویزالٰہی

pervez elahiاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے صدر وڈپٹی وزیر اعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ خادم اعلیٰ نے پورے صوبے کا بجٹ اپنے گھر اور ایک شہر پر خرچ کر کے صوبہ بھر کی عوام کی خواہشات پر شب خون مارا ہے ۔قوم آئندہ انتخابات میں ان کاغذی شیروں کا خود پوسٹمارٹم کرنے کے لیے تیار بیٹھی ہے ۔باشعور قوم اپنے بیلٹ کی طاقت سے ناکامیوں کے ’’سرتاج‘‘خادم اعلیٰ اور ان کے حامیوں کو مسترد کر کے اپنا انتقام لے گی ۔نہ جانے جنوبی پنجاب کے الگ صوبے سے’’ تخت لاہور ‘‘پر قابض باسیوں کو اتنی تکلیف کیوں ہے؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے پاکستان مسلم لیگ(ق) کے ضلعی صدر وسابق پارلیمانی سیکرٹری رائے اسلم کھرل،ضلعی سیکرٹری اطلاعات راؤ صفدر علی خان،کوارڈینٹر کسان ونگ پنجاب حق نواز سنگلہ،تحصیل صدر خواتین ونگ زینت الطاف چوہدری،پیر سید غلام محی الدین،فاروق ندیم ہاشمی،شاہد مرزا اور رانا بلال مصطفے ٰ کی قیادت میں ملنے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاچوہدری پرویز الٰہی نے کہا کے پنجاب حکومت پر برا جمان خادم اعلیٰ اور ان کی ٹیم مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے پورے صوبہ میں حکومتی رٹ دکھائی نہ دینا ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کے پنجاب حکومت کی ناکامیاں بھی وفاق کے کھاتے میں ڈالنے والے خادم اعلیٰ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں ۔آئندہ انتخابی نتائج کے بارے میں جو خاکہ ان کے ذہن میں ہے ایسا کچھ بھی ہونے والا نہیں ہے ۔چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کے جتنی لوٹ مار اور کرپشن موجودہ دور میں پنجاب کے اندر ہوئی ہے اس کی کوئی مثال نہیں پنجاب حکومت کرپشن کے حوالہ سے اپنا نام گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوانے کی حقیقی حقدار ہے ۔انہوں نے کہا کے اب عوام اپنے ووٹ کا درست استمال کرنا جان چکی ہے آئندہ انتخابات میں کاغذی شیروں کو ڈھیر کر کے اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا بدلہ لے گی ۔انہوں نے کہا کے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو ماسوائے ناکامی کے کچھ حاصل نہیں ہو گا کیونکہ عوام نے جس کا انتخاب کرنا ہے وہ باخوبی جانتی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button