تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار کرلئے

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار کرلئے پولیس نے بھاری اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ملزمان سے متعدد وارداتوں کے انکشاف اور مال برآمدگی کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ مڑھا پھاٹک کے قریب چند ڈاکو کسی ڈکیتی کی واردات کیلئے چھپے بیٹھے ہیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈالتے ہوئے تین ڈاکوؤں محمد احمد، محمد عمران اور شاہ بہرام کو بھاری اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا پولیس ملزمان سے مصروف تفتیش ہے پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے متعدد وارداتوں کے انکشاف اور مال برآمدگی کی توقع ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker