تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاعوامی مسئلےکوحل کرنےسےانکار،لالہ زارکالونی کےمکینوں کااحتجاج

اوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾ لالہ زار کالونی کے مکینوں کا شدید احتجاج تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ روڈکو بنانے والے ٹھیکیدارکا عوامی مسئلے کو حل کرنے سے انکار تفصیلات کے مطابق بے نظیر روڈ کو دو رویہ کرنے کے لیے سڑک کے درمیان سیمنٹ کے بلاک بنائے گئے ہیں مختلف کالونیوں کی مین گلیاں جوکہ بے نظیر روڈ پر کھلتی ہیں وہاں عوام کی سہولت کے لیے بلاک نہیں بنائے گئے تاکہ راہ گیروںاور کالونیوں کے مکینوں کی دونوں سڑکوں تک رسائی ممکن ہو سکے جناح پارک سے سکندر چوک تک مختلف مقامات پر چھ سے زائدجگہوں پربلاک نہیں بنائے گئے ہیں جبکہ لالہ زار کالونی بے نظیر روڈ کی مین گلی کو گزرنے کے لیے یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور خاص طور پر بزرگ خواتین اور طالبات کو گزرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر کالونیوں اور آبادیوں کی طرح مین لالہ زار کالونی کی سڑک کو بھی دونوں سڑکوں تک رسائی کے لیے راستہ فراہم کیا جائے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ا ور متعلقہ روڈکو بنانے والے ٹھیکیدار نے عوام کے شدید احتجاج کے باوجود مسئلہ کو حل کرنے کی بجائے ٹا ل مٹول سے کام لیا اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر ساہیوال ڈویژن ،ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اوکاڑہ ، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے ،سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کو فوراََ حل کیا جائے

یہ بھی پڑھیں  تَعلِیم

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. HARGIZ NAHI HONA CHIEA IS SE HADSAT BARNE KA INDESHA HE BALKE AGHA KAHIN AUR IS TARA KA RASTA HE TO VO BE BAND HONA CHIEA
     

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker