تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:حقیقی بھانجےنے بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے ماموں کوقتل کردیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید)حقیقی بھانجے نے بہن کو طلاق دینے کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے ماموں کو قتل کردیا ملزم تین بہنوں کا اکلوتا بھائی اور چند دن قبل اسکی شادی ہوئی تھی تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر میں کارپٹ کے معروف تاجرحاجی محمد ذوالفقارکے دوبیٹوں سہیل بوبی اور اشتیاق ساقی کی شادی اسکی دو بھانجیوں ولال حسین کی بیٹیوں سے ہوئی تھی اشتیاق عرف ساقی نے اولاد نہ ہونے کی پاداش میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی اس رنجش کی بناء پر مطلقہ کے اکلوتے بھائی محمد یاسر نے گذشتہ رات حاجی ذوالفقار کی دکان واقع ایم اے جناح روڈ پر جاکر فائرنگ کردی جس سے حاجی ذوالفقار زخمی ہوگیا جبکہ اس کا سابق بہنوئی اشتیاق آڑ میں آکر بچ گیا ذوالفقار کو ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکااور جاں بحق ہوگیا

یہ بھی پڑھیں  پتو کی:اسسٹنٹ کمشنر پتوکی شاہ رخ نیازی کا ہلہ روڈ پر واقع دو آئل ملز پرچھاپہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker