تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسیر/ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کاعام انتخابات کے حوالے سے اجلاس منعقدہوا

okaraاوکاڑا(محمد مظہر رشید)ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسیرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑا صفدر سلیم شاہد کی صدارت عام انتخابات 2013کے حتمی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی سی او احسان بھٹہ ،ڈی پی او راجہ بشارت محمود ایڈیشنل کلکٹر اظہر حیات اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑا عبداللہ نیئر انچارج الیکشن سیل اور آرمی افسران نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کے دن کے لیے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ڈی سی او احسان بھٹہ نے کہا کہ الیکشن میٹریل کی ترسیل کی جا چکی ہے اور پولنگ اسٹیشنوں پر تمام ضروری سہولیات کا انتظام کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فون نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 0311-3999865اور الیکشن سیل کے نمبرز 9200119,120پر اطلاع دی جائے ڈی پی او راجہ بشارت محمود نے اجلاس میں بتایا کہ بیلٹ پیپرز اور دیگر الیکشن میٹریل کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسیر نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنایا جائے پولنگ عملہ اور ووٹرز کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا جائے *

یہ بھی پڑھیں  لاہورمیں خودکش حملوں کا خطرہ ہے، سیکریٹری داخلہ پنجاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker