تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:منافع خوری اور مصنوعی قلت کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائےگا، سردارسیف اللہ ڈوگر

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)ڈسٹرکٹ کو آرڈی نیشن آفیسر سردارسیف اللہ ڈوگرنے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام برقراررکھنے کیلئے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کریں گے منافع خوری اور مصنوعی قلت کو ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گاضلعی سطح پرجاری ہونے والے نرخ نامہ پر سختی سے عمل درآمدکرایا جائے گارمضان بازاروں میں تمام اشیاء کا معیار اورنرخ آخری روزہ تک ایک جیسا ہی رہیگا انہوں نے ان خیالات کا اظہاراوکاڑہ پریس کلب کے چیئرمین منیرچوہدری اور جنرل سیکرٹری شفیق الرحمن شیخ کی قیادت میں ملنے والے اوکاڑہ پریس کلب کے ممبران پر مشتمل وفد سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ عبداللہ نیئربھی موجود تھے ڈی سی او سیف اللہ نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایات پر ماہ صیام کیلئے ضلع بھر کے نو مقامات پر سستا رمضان بازار کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں صبح سے لیکر افطاری کے بعد تک بھی اشیاء کی فروخت جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ ان بازاروں میں سبزیوں ،پھل سمیت تمام روزمرہ استعمال کی اشیاء انتہائی سستے داموں میسر ہونگی ہر چیزمانگ کے مطابق وافر مقدار میں دستیاب ہوگی جبکہ انکا معیار اور قیمت برقراررہے گی تاکہ عوام کا رمضان بازاروں میں آمد کا رجحان بڑھتا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ماہ رمضان کے دوران تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہرگز نہیں ہونے دیا جائے گا ناجائز منافع خوری اور مصنوعی قلت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گاانہوں نے مزید کہا کہ احترام رمضان ایکٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:چوری کی مختلف وارداتیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker