تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:تیس سالہ نوجوان محنت کش کو تیز رفتار ٹریکٹرڈرائیورنےکچل دیا

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید)تیس سالہ نوجوان محنت کش کو تیز رفتار ٹریکٹر ڈرائیور نے کچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ورثاء نے پولیس کو جان بوجھ کر ٹریکٹر کے نیچے کچل کر قتل کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق چک نمبر28ٹوایل کا تیس سالہ نوجوان محنت کش محمدیونس بینظیر ایوینوکے کنارے کام میں مصروف تھا کہ وہاں پر ہی ایک شخص نے تیزرفتاری سے ٹریکٹر اس کے اوپر چڑھا دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا متوفی کے ورثاء نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو درخواست گزاری ہے کہ ٹریکٹر ڈرائیور نے جان بوجھ کر محمد یونس کے اوپر ٹریکٹر چڑھا یا اور اسے قتل کردیا پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دی

یہ بھی پڑھیں  خاتون ایس پی ارسلہ سلیم کامریم نوازکوسیلوٹ ، عمران خان سمیت اعتراض کرنے والوں کو آئینہ دکھادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker