تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اوکاڑہ شہراورگردو نواح میں جگہ جگہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی دوکانیں کھل گئیں

اوکاڑہ:اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں جگہ جگہ پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی دوکانیں کھل گئیں شہر کے اندرون علاقوں بے نظیر ایونیو ،چرچ روڈ،سندھی محلہ،ریلوے اسٹیشن،پیلس چوک،صابری کالونی اکبر روڈ،منڈی روڈ ،علی رضا ہوٹل چوک،ریلوے پھاٹک،سکندر چو ک ا ور قریبی علاقوں میں کھلے عام پٹرول،موبل آئل اور ڈیزل کی فروخت سے شہری غیر محفوط ہو کر رہ گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی سرعام فروخت کسی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتی ہے۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے اپنے اپنے علاقوں میںغیر قانونی کام کو شیلٹر دے رکھا ہے۔ناقص اور غیر معیاری پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں سرعام فروخت پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے۔شہریوں نے کمشنر ساہیوال ریجن قاضی اشفاق ،ڈی سی او اوکاڑہ سیف انجم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی کام میں ملوث افراد اور ان کو تحفظ دینے والے سول ڈیفنس ملازمین کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ’’انسانیت سے محبت اور عدم تشدد‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker