تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مہنگائی،مہنگائی،مہنگائی ہوشرابہ مہنگائی نے عوام کو چاروں شانے چت کررکھا ہے

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید )مہنگائی،مہنگائی،مہنگائی ہو شرابہ مہنگائی نے غریب عوام کو چاروں شانے چت کررکھا ہے، بجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات میں آئے دن اضافہ کے سبب بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کے حصول کو ناممکن بنا دیا ہے حکمران عوام کو وعدوں اور طفل تسلیوں کی میٹھی گولیاں دے کر امیدوں کے سہارے زندہ رکھنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ اور کمر توڑ مہنگائی پر عوام نے’’نمائندہ آفتاب‘‘سے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یوں کیا۔محمد جنید قریشی نے کہا کہ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے اس قدر دب چکے ہیں کہ ان کا سانس لینا بھی مشکل ہوچکا ہے۔موجودہ حکمرانوں کے عام انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں پر عوام کی امیدیں بندھیں کہ اب کی بار ان تقدیر ضرور بدلے گی مگر موجودہ حکمرانوں نے بھی عوام کو وعدوں کی میٹھی گولی ہی کھلائی عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا۔صوفی لطیف نقشبندی نے کہا کہ جو بھی حکمران آیا اس نے غریب کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا کم از کم آٹا، دال، چاول گھی جیسی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول ہونا چاہیے تاکہ غریب کے بچے دو قت کی روٹی سے کو نہ ترسیں،ہمارے حکمران پرتعیش اشیاء کی قیمتوں میں کمی یا استحکام پیدا کرنے کی پالیسیاں اپناتے ہیں جبکہ غریب آدمی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ٹیکس لگا کر مہنگائی پیدا کرتے ہیں یہی پالیسیاں عوامی مشکلات پیدا کرتی ہیں۔ قاری محمد اقبال چشتی نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے حالیہ اضافہ سے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہونا مسلمہ حقیقت ہے حکومت روز گار کے مواقع پیدا کرنے کے بھی اقدامات کرے جس ملک کی عوام کو روزگار نہ ملے اور وہ مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہوں وہ ملک ترقی کیونکر کر سکتا ہے ملکوں کی ترقی قوموں کی خوشحالی سے وابستہ ہوتی ہیں حکمران عوام میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرکے تعمیر نو وطن اپنے ساتھ ملائیں اور موثر حکمت عملی اپناتے ہوئے موجودہ بحرانوں سے نجات دلائیں۔جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے اعجاز الحق کھرل نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کو شدید مشکلات کاشکار کررکھا ہے حکمران مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات اٹھائیں عوام میں مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔حکمران عوام کی مشکلات کو سمجھیں۔سابق صدر بار چوہدری ریاض الحق ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکمرانوں نے سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال رکھا ہے حکومتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی واقع کرکے اور سرمایہ داروں جاگیرداروں پر ان کی دولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس لگائے اور عوام کو ریلیف پہنچائے ملک و قوم کو لوٹنے سے کرپشن کی رقم واپس حاصل کرنے کیلئے قانون سازی کرے عوام کی کثیر تعداد نے مہنگائی کے ہوشرابہ اضافہ کو حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے تشبیہ دی اور حکمرانوں سے مہنگائی کے اضافہ کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی پالیسی اپنانے کی بات کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button