تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈینگی مچھرسےمحفوظ رہنے میں خواتین بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں

اوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾گھریلوڈینگی مچھر کی پیدائش گھروں میں موجود صاف پانی کے برتنوں،گملوں،اور کچن کے سنک جیسی جگہوں میں زیادہ ہوسکتی ہے لہذا خواتین احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے اپنے خاندان کومحفوظ رکھ سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے منعقدہ ڈینگی آگاہی سیمینار میں کیا گیا ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر رانا اشرف جاوید نے سیمینار کے شرکاکو بتایا کہ گھریلو ڈینگی مچھر سے محفوظ رہنے میں خواتین بھرپور کردار ادا کر سکتی ہیں کیونکہ اس مچھر کی پیدائش گھروں میں موجود صاف پانی کے برتنوں،گملوں،اور کچن کے سنک ،فریج اور ایئر کنڈیشنر سے نکلنے والے پانی میں زیادہ ہوسکتی ہے لہذا خواتین احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وائرس سے اپنے خاندان کو محفوظ رکھ سکتی ہیں رائے محمد عارف جج ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفسیر سوشل ویلفیئر اوکاڑہ نے شرکائ پر زور دیا کہ بطور رضا کار رجسٹرڈ ہو کر اس مہم کومزید موثر اور کامیاب بنائیں اس موقع پر ڈینگی سے آگاہی کے لیے پمفلٹس بھی شرکامیں تقسیم کیے گئے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button