تازہ ترینعلاقائی

اوکا ڑہ:علامہ غلام علی اوکاڑوی کی دینی خد مات کوخراج تحسین پیش کر نے کے لیے سیمینارمنعقد

okaraاوکا ڑہ (محمدمظہررشید سے)علا مہ غلام علی اوکاڑوی کی دینی خد مات کوخراج تحسین پیش کر نے کے لیے ڈسٹر کٹ بار اوکا ڑہ میں سیمینا ر،مقررین کا علامہ غلام علی اوکا ڑوی کو زبردست خراج تحسین ، سابق جسٹس ہا ئی کو رٹ، سیشن وسول ججزسمیت ارکان بار،صحا فیو ں اور شہر یو ں کی بھر پور شرکت تفصیلات کے مطابق سرزمین اوکا ڑہ کے معروف شیخ القرآن حضرت علامہ غلام علی اوکاڑی کی دین اسلام کے لیے خد مات کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے ڈسٹر کٹ بار اوکا ڑہ میں سیمینارا نعقاددہو ا جس کے مہمان خصوصی لا ہور ہا ئی کو رٹ کے سابق جسٹس نذیر احمد غازی ایڈووکیٹ تھے تقریب میں سیشن جج اوکا ڑہ صفدر سلیم شاہد ،سینئر سول جج سیدضیغم عباس ،،سول جج حسن سنوھو ،رانا محمد اشفاق ،طارق ایو ب ،صدر ڈسٹر کٹ بار خان ضیاء اللہ خان ،صابزادہ فضل الر حمن اوکا ڑی ،قاضی اسلم اوکا ڑی سمیت ارکان ڈسٹرکٹ بار اور علماء اکرم ،شہر یو ں اور صحا فیو ں نے شرکت کی ،سیمینار کا اہتمام ڈسٹر کٹ بار کے سینئر وکیل محمد اسلم مغل ایڈووکیٹ نے کیا تھا ،سیمینار کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے سابق جسٹس نذیر احمد غازی نے کہاکہ علامہ غلام علی اوکاڑی پا کستان ہی نہیں بلکہ دنیا کا بہت بڑا نام تھے،اللہ تعالیٰ قومو ں کو بڑے لو گ انعام کے طور پر دیتا ہے لیکن جو قومیں ان لو گو ں کی تعلیمات پر عمل نہیں کر تی وہ معاشر ے میں بر باد ہو جا تیں ہیں ،مجھ کو دکھ ہو تا ہے کہ جب دین کے نام پر قتل وغارت ہو تی ہیں جو قومیں اپنے اصل مقصد سے ہٹ جا تی ہیں وہ کبھی تر قی نہیں کر تی ،علامہ اوکاڑوی نے ہمیشہ امن اور اتحاد بین المسلمین کا درس دیا اور پوری دنیا میں اپنے کردار کی وجہ سے ہزاروں لو گو ں کو مسلمان کیا ایسے اعظیم لو گ صدیو ں میں پیدا ہو تے ہیں جن کے احترام میں بڑے بڑے لوگ کھڑے ہو جا تے ہیں سمیینار سے سیشن جج صفدر سلیم شاہد ،صدر بارخان ضیاء اللہ خان ایڈووکیٹ،محمد اسلم مغل ،ایڈووکیٹ ،اسلم طاہرالقادری ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور علامہ غلام علی اوکا ڑوی کی دینی خد مات کو خراج تحسین پیش کیا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button