تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نوجوان لڑکیوں کے اغوائ اورغیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ

okaraاوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾اوکاڑہ میں نوجوان لڑکیوں کے اغوائ اور غیرت کے نام پر قتل کی وارداتوں میں اضافہ معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے نوجوان لڑکیوں کے اغوائ کی وارداتوں سے والدین تشویش میں مبتلا۔انٹرنیٹ، موبائل فون اور لاقانونیت نے عوامی مسائل میں اضافہ کرکے رکھ دیا ہے عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھوس اور مثبت اقدام اٹھا کر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کیلئے اقدام اٹھائے جائیں تاکہ نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار ہونے سے بچایا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکیوں کے اغوائ اور غیرت کے نام پر قتل جیسی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں جس سے معاشرتی برائیاں پنپ رہی ہیں انٹر نیٹ اور موبائل فون کے بے تحاشہ استعمال اور لاقانونیت نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے بے راہ روی کا شکار کرکے عوامی مسائل میں ناگزیز اضافہ کررکھا ہے نوجوان لڑکیوں کے والدین اغوائ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے سخت تشویش میں مبتلا ہوچکے ہیں۔معاشرتی برائیوں میں پلنے والی نوجوان نسل کا بے راہ روی کا شکار ہوجانا معاشرتی برائیوں کی بہتات سے منسلک ہے انٹرنیٹ معاشرتی برائیوں کو پھیلانے میں بھرپور کردار ادا کررہا ہے حکومت وقت کو اسلامی اقدار کو سامنے رکھتے ہوئے معاشرے میں پھلنے پھولنی والی معاشرتی برائیوں میں خاطر خواہ کمی لانے کے اقدامات کرنے چاہیے قانون کی بالادستی قائم کرنے کے اقدامات کرنے چاہیٔں تاکہ اغوائ اور غیرت کے نام پر قتل کئے جانے جیسی وارداتوں میں کمی واقع ہوسکے٭

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت کاعوامی تحریک کے کارکنوں کو رہا ،طاہرالقادری کوسیکیورٹی دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker