تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے

اوکاڑا (بیوروچیف) پیرا میڈیکل سٹاف دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے چاہے ڈینگی بخار یا کوئی بھی مشکل گھڑی ہو ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار سوشل سیکورٹی سٹاف ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدر رانا سلیم زاہد نے کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتال میں سٹاف ایسوسی ایشن کیجانب سے عید ملن پارٹی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر محمد جمیل حسین نے خطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل سٹاف کی بہترین خدمات کا اعتراف کیا اور یقین دلایا کہ کلثوم سوشل سیکورٹی ہسپتا ل کے ا یک خاکروب سے لیکر تمام شعبہ جات کے ملازمین ایک ٹیم کی طرح ہیں انکے مسائل کو حل کرنے کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں تاہم کسی مریض کو سٹاف کی طرف سے پریشانی یا علاج میں جان بوجھ کر کوتاہی ہمارے فرائض کے منافی ہے۔عید ملن پارٹی میں ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر ذوالفقار ، ڈپٹی ڈائریکٹر( ایف اینڈ اے) سوشل سیکورٹی خالد رشید غوری، اکاؤنٹس آفیسر بابر ، سٹاف نرسنگ انچارج نسرین نازاورتمام شعبہ جات کے مردو خواتین ملازمین نے بھر پور شرکت کی تلاوت کلام پاک کی سعادت شعیب ندیم نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکریٹری کے فرائض علی عظمت نے ادا کئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button