تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:وفاق المدارس سے الحاق شدہ مدارس کے مھتمم حضرات کا ایک اہم اجلاس

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاق المدارس سے الحاق شدہ مدارس کے مھتمم حضرات کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ رحمان کالونی اوکاڑہ میں زیر صدارت ضلعی مسؤل حضرت مولانا قاری غلام محمود انور ہوا۔اجلاس سے معاون مسؤل قار ی سعید احمد عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 20مارچ کو وفاق المدارس العربیہ کے تحت ملتان میں منعقد ہونے والی تحفظِ مدارس و اسلام کا پیغامِ امن کانفرنس میں ضلع اوکاڑہ سے امیر کارواں حضرت مولانا قاری غلام محمود انور کی قیادت میں شریک ہوں گے،اجلاس سے حضرت مولانا غلام محمود انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط کے قلعے ہیں۔ہماری دینی خدمات ملک پاکستان میں نا قابل فراموش ہیں ۔ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں۔قومی سلامتی کی آڑ میں مدارس کے خلاف حکومتی مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا۔پاکستان میں یہ کانفرنس مدارس دینیہ کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔اجلاس میں قاری محمد الیاس ،سید شمش الحق گیلانی،مولانا عبدلقدیر،مولانا شکیل الرحمن قاسمی، مولانا اکرام اللہ،مولانا انظر شاہ،مولانا ندیم سرور معاویہ،مولانا ساجد نسیم ،حاجی جاوید اقبال ،قاری محمد اسحاق غازی و ضلع بھر سے علماء حضرات نے شرکت کی*

یہ بھی پڑھیں  ڈے نائٹ ٹیسٹ ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کل آمنے سامنےہونگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker