تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:ڈینگی مچھر کو ختم کرنے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ڈینگی مچھر کو ختم کرنے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی کی افزائش کو روک سکتے ہیں۔ ڈینگی آگاہی مہم نے عوام میں خوف کی فضا کو ختم کرنے میں بڑی مدد دی ہے ۔ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گرلز کالج ساؤتھ سٹی میں منعقدہ ڈینگی آگاہی سیمینار سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عوام میں ڈینگی آگاہی مہم بڑی کامیابی سے جاری ہے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے گورنمنٹ ساؤتھ گرلز کالج اوکاڑہ میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انعقاد ہواجس کی مہمان خصوصی پرنسپل مس روبینہ باقراور مہمان اعزاز وائس پرنسپل مس شمسہ فیض تھیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صدر موومنٹ اگینسٹ ڈرگ ابیوزاوکاڑہ محمد مظہر رشید نے کہا کہ ڈینگی مچھر کو ختم کرنے میں خواتین اہم کردار ادا کر سکتی ہیں گھروں میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیں خاص طور پر ریفریجریٹر،ایئر کنڈیشنرسے خارج ہونے والے پانی کو کمرے یا صحن میں کھڑا نہ ہونے دیں انھوں نے کہا کہ حدیث نبویﷺ ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے اگر ہم اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں تو ڈینگی کی افزائش کو مکمل ختم کر سکتے ہیں سماجی کارکن وممبر ایگزیکٹو کمیٹی لاہور ہائیکورٹ بار مس صائمہ رشید ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈینگی آگاہی مہم نے عوام میں خوف کی فضا کو ختم کرنے میں بڑی مدد کی ہے انھوں نے کہا کہ یہ وائرس انسان میں ایڈیز مچھر کے کاٹنے سے منتقل ہوتا ہے ڈینگی بخار اگر جریانی بخار(ڈینگی ہیموریجک فیور)میں تبدیل ہو جائے تو ابتدائی علامات کے ساتھ ناک اور مسوڑھوں سے خون آتا ہے اور جسم پر جامنی دھبے پڑ جاتے ہیں تاہم مناسب طبی امداد ملنے سے مریض صحت یاب ہو جاتا ہے سیمینار سے ڈینگی آگاہی رضا کار مس تزئین اعجاز،مس اقراء مظہر نے بھی خطاب کیاسیمینار میں اساتذہ مس شائستہ جاوید ،مس بشری،اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  امریکی معیشت دنیاکی بہترمعیشت اور امریکی فوج دنیا کی طاقتورفوج ہے،امریکی صدر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker