تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : 19تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کو مکمل طور پر فعال کر نے کے ساتھ ساتھ مستند اور پڑھا لکھا عملہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے . نوشیروان علی

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کے احکامات کی روشنی میں فرنٹ ڈیسک کے فوکل پرسن اے ایس پی نوشیروان علی نے ضلع بھرمیں تعینات فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے ہفتہ وار میٹنگ کی ترجمان پولیس کے مطابق اے ایس پی نوشیروان علی نے کہاہے کہ 19تھانوں میں فرنٹ ڈیسک کو مکمل طور پر فعال کر نے کے ساتھ ساتھ مستند اور پڑھا لکھا عملہ بھی تعینات کر دیا گیاہے ان تمام تھانوں کے فرنٹ ڈیسک میں مزید سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کی آراء سے مز ید بہتری کی جارہی ہے فرنٹ ڈیسک میں تعینات عملہ مظلوم سائلوں سے محبت اور خوش اسلوبی سے پیش آئیں تاکہ مظلوم کو انصاف کی فراہمی میں بہتری لائی جاسکے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بطور فوکل پرسن فرنٹ ڈیسک کے عملہ سے ہفتہ وار کی جانے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر آئی ٹی انچار ج فیاض حسین ، اکاؤ نٹینٹ اظہر اور علی اکبر بھی موجود تھے اے ایس پی نوشیروان علی نے کہاکہ فرنٹ ڈیسک فعال ہونے کے ثمرات عام شہری تک پہنچ رہے ہیں جس کے بعد تھانہ کلچر میں نمایاں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے انہوں نے کہا کہ مظلوم جب دادرسی کے لیے تھانہ آتاہے تو اُس کو FIRکے اندراج میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے جس حد تک ممکن ہو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ پولیس کا مورال پہلے سے زیادہ بہتر ہواہے تاہم پولیس افسران اور ماتحت عملہ انصاف کی فراہمی کے لیے اس طرح کام کریں کہ اُس کو خدا کی خوشنودی حاصل ہو سکے *

یہ بھی پڑھیں  قصور:کار سواروں کی ٹکر سے 15سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد علی جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker