تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:درخت لگانا سنت رسول ﷺ اور بہترین سرمایہ کاری ہے

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)درخت لگانا سنت رسول ﷺ اور بہترین سرمایہ کاری ہے۔زیادہ سے زیادہ شجر کاری کرکے ہم معاشی اور موسمی صورتحال کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کیمپس کے نئے تعمیر شدہ بلاک واقع جی ٹی روڈ رینالہ خورد میں شجر کاری کا افتتاح کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد رانا شکیل احمد، میاں محسن شاہ آف مچلز،ڈویژنل آفیسر فورسٹ محمد نواز سندھیلہ اور ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر خالد سلیم نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگاکر شجر کاری کا افتتاح کیا۔سینکڑوں طلباء و طالبات نے پودے لگا کر کیمپس کو سرسبز بنا دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر خالد سلیم نے کہا کہ درخت لگانا سنت رسول ﷺ ہے۔بہترین سرمایہ کاری کے علاوہ معاشی ترقی، موسمی حالات میں بہترین اور روز گاری کے خاتمے کیلئے بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو شخص دنیا میں ایک درخت لگائے گا اللہ اس کیلئے جنت میں ایک درخت لگادیتے ہیں۔ڈویژنل آفیسر جنگلات محمد نواز سندھیلہ نے کہا کہ بھنگوڑے سے لیکر سفر آخرت کی چار پائی تک درخت ہی کام آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تجارتی بنیادوں پر مخصوص قسم کے درختوں کی پیدوار کیلئے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کے دو اہم ذخیروں میں جگہ دستیاب ہے۔ایجوکیشن کیمپس میں7روز کے اندر 7ہزار پودے لگائے جائیں گے اور 4اکتوبر2012کو نیو بلاک میں کلاسیں شفٹ ہوجائیں گی اور باقاعدہ درس تدریس کا آغاز ہوجائیگا۔یاد رہے کہ205ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن اوکاڑہ کیمپس بنایا جارہا ہے اور30کروڑ روپے کی لاگت سے اکیڈمک بلاک،ہاسٹل و دیگر ضروریات مطابق مکمل ہورہے ہیں۔اس منصوبے کا بانی سابق وفاقی وزیر (مرحوم) راؤ سکندر اقبال تھے جنہوں نے ساڑھے13 سو ایکڑ اراضی پر یونیورسٹی کا مین کیمپس بنانے کیلئے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سے منظوری لی تھی اور سابق وفاقی وزیر اور چیئرمین ایجوکیشن ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اوکاڑہ میں مین کیمپس بنانے کا اعلان کیا تھا

یہ بھی پڑھیں  خیبر پختونخوا میں آج سرکاری سطح پر عید الفطر منائی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker