تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : 2فورایل کے قریب نہر لوئر باری دوآب کنارے سے تیس سالہ نوجوان کی تشدد زدہ برہنہ حالت میں نعش برآمد

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) نہر لوئر باری دوآب کنارے سے تیس سالہ نوجوان کی تشدد زدہ برہنہ حالت میں نعش برآمد پولیس نے نعش تحویل میں لے کر اس کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی ہے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 2فور ایل کے قریب سے گزرنے والی نہر لوئر باری دوآب کے کنارے ایک نامعلوم نوجوان کی نہر میں تیرتی ہوئی نعش دیکھ کر مقامی راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے تیس سالہ نا معلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش کو برہنہ حالت سے نہر سے باہر نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ اس کے ورثا ء کی تلاش شروع کر دی گئی ہے پولیس کے مطابق نعش دیکھ کر بظاہر لگتا ہے کہ کسی نے اس کو وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کرتے ہوئے نہر میں پھینکا ہے پولیس مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہی ہے *

یہ بھی پڑھیں  بھوک کس کی ۔ اناج کس کا !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker