علاقائی

اوکاڑہ: وزیراعظم نے آدھی قوم کو اندر اور آدھی کو اوپر بھیج دیا ہے، اعجاز الحق

اوکاڑہ(نامہ نگار) مسلم لیگ ﴿ضیا﴾ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے آدھی قوم کو اندر اور آدھی کو اوپر بھیج دیا ہے‘ کچھ کو باہر بھجوادیا گیا‘ پتہ نہیں وزیراعظم خود کہاں جانے کا سوچ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ پریس کلب میں ٹیلیفونک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجازالحق نے کہا کہ وزیراعظم کا اوپر نیچے‘ اندر باہر نہ جانے کا بیان مزیدار بھی ہے اور سمجھ سے بالاتر بھی‘ انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کونسل کی کوئٹہ میں ہونے والے اے پی سی ناکام نہیں ہوئی‘ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے مسئلے پر اتنے راہنمائ کوئٹہ میں اکٹھے ہوئے‘ وہاں کے عوام اور تاجروں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا۔ دفاع پاکستان کونسل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ہم 18 مارچ کو پشاور میں جبکہ 12 اپریل کو کوئٹہ میں بڑے جلسہ عام منعقد کریں گے جن میںہم ﴿ن﴾ لیگ‘ جے یو آئی ﴿ف﴾ اور تحریک انصاف کو بھی شمولیت کی دعوت دیں گے۔ اعجازالحق نے کہا کہ مسلم لیگیوں کا اتحاد ہماری خواہش ہے۔ اس کیلئے کوششیں جاری ہیں البتہ ان کوششوں کی کامیابی اور ناکامی بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں  سنجھورو : عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker