تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کےزیراہتمامMAایجوکیشن کی ٹیچنگ پریکٹس کی ورکشاپ جاری

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایم اے ایجوکیشن کی ٹیچنگ پریکٹس کی ورکشاپ کوآرڈینیٹر اوکاڑہ ملک غلام فرید کی زیر نگرانی سی ایم آر ہائی سکول اوکاڑہ سٹی میں جاری ہے۔ ٹیچنگ پریس کی اہمیت کے پیش نظر طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کافی سختی کی گئی ہے جس کے باعث طلبہ و طالبات کی حاضری کا معیار کافی بہتر ہے۔اس سلسلے میں ٹیچر ٹرینر طارق رفیق بھٹی کی رہنمائی میں طلبہ و طالبات اپنی کلاس کو لیکچر دیکر ٹیچنگ پریکٹس کررہے ہیں۔کوآرڈینیٹر ملک غلام فرید نے اس دوران کہا کہ ٹیچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ٹیچر ٹریننگ انتہائی ضروری ہے یہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہی کی خاصیت ہے کہ وہ نہ صرف فاصلاتی نظام تعلیم کے تحت تعلیم کا عمل جاری رکھنے کا ذریعہ ہے بلکہ طلبہ و طالبات کو ایک اچھا ٹیچر بننے میں بھرپور رہنمائی کرتی ہے۔اس موقع پر ملک فرزند فرید، ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات نے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے قابل اور محنتی اساتذہ کی تقرر کرکے ان کی ٹیچنگ پریکٹس کو چار چاند لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں  زیارت ریزیڈینسی اصل حالت میں بحال،وزیر اعظم12 اگست کو افتتاح کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker