تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:شہرمیں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ،جگہ جگہ احتجاجی جلوس اورمظاہرے

اوکاڑہ(محمد مظہر رشید) شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ،جگہ جگہ احتجاجی جلوس اورمظاہرے ،پتلے نذرِ آتش،ناموس رسالت ﷺ پر آنچ نہیں آنے دیں گے،لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے فلک شگاف نعرے،تفصیلات کے مطابق شہر اوکاڑہ میں ملعون پادری ٹیری جونز اور گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹر کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی جس کی تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور تائید کی اور تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رہے ۔جگہ جگہ احتجاجی جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں فرزندان اسلام نے ملعون پادری ٹیری جونز اور گستاخانہ فلم کے ڈائریکٹرکے پتلے نذر آتش کیے علماء اکرام نے اپنی تقاریر میں عہد کیا کہ حرمتِ رسول ﷺ کے لیے جان بھی قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گیاور ناموس رسالت ﷺ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گستاخانہ فلم بنانے پر امریکہ اور اسکے حواریوں سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور ملعون پادری اور فلم بنانے والوں کو سر عام پھانسی دی جائے ۔شہر کے مختلف علاقوں سے احتجاجی جلوس نکالے گئے جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگ شامل تھے مظاہرین لبیک یارسول اللہﷺاورغلام ہیں غلام ہیںِ رسول ﷺ کے غلام ہیں کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے

یہ بھی پڑھیں  خلیجی ممالک میں قطر کے حوالے سے پریشان کن صورتحال

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ہم ناموس رسالت ﷺ پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گےغلام ہیں غلام ہیںِ رسول ﷺ کے غلام ہیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker