تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: 24گھنٹے جلوسوں اور مجالس کی مانٹیر نگ کی جارہی ہے . ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا

اوکاڑہ( بیورورپورٹ)ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا نے کہاہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام اور مشکوک عناصر کی حرکات وسکنات پر کڑی نظر رکھنے کے لیے ضلع بھرمیں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے راستوں اور خفیہ مقامات پر 120سے زائدسیکورٹی کیمرے لگادئیے گئے ہیں اور ڈی پی او آفس میں کنٹرول روم قائم کردیے گئے ہیں ۔ 24گھنٹے جلوسوں اور مجالس کی مانٹیر نگ کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس سمیت تما م متعلقہ ادارے کس بھی ناخوشگوار صورتحال کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور شر انگیزی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پوری طرح چوکس ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہارمرکزی امام بارگاہ اوکاڑہ سٹی،شیر گڑھ اوردیپالپورمیں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے کہی ضلع بھر میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہر گز براشت نہیں کی جائے گی ۔محرم الحرام کی وجہ سے تما م پولیس اہلکار وں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں *

یہ بھی پڑھیں  پھول نگر اور گردو نواح میں سادہ لوح افراد کو ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کا انکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker