تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:حکومت پنجاب کی طرف سےلیزرلینڈلیولرکی قرعی اندازی کی تقریب منعقد ہوئی

اوکاڑا(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو زمین ہموار کرنے کے لئے لیزر لینڈلیولر دینے کی قرعی اندازی کی تقریب اوکاڑا آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے میاں یاور زمان،ڈی سی او سیف انجم تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر اے ملک ،ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس امتیاز نذیر،ڈی او واٹر مینجمنٹ احمد علی کھچی،ای ڈی او زراعت شیر محمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں یاور زمان نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے لیز رلینڈ لیولر کی فراہمی سے زرعی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملک زرعی طور پر خود کفیل ہو سکے گا ۔اس موقع پر ایم پی اے میاں یاور زمان،ڈی سی او سیف انجم نے قرعہ اندازی کے ذریعے کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیولر تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔۔قبل ازیں ڈی سی او آفس اوکاڑا میں بائیو گیس پلانٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیومن ریسورس امتیاز نذیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کسانوں کو بائیو گیس پلانٹ تقسیم کئے جائیں گے جس سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی ۔اور نامیاتی کھاد سے زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہو گا۔اس موقع پر امتیاز نذیر نے قرعہ اندازی کے ذریعے34امیداروں کو بائیو گیس پلانٹ کی فراہمی کا اعلان کیا۔اسسٹنٹ زراعت انجینئر محمد شاہد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مراحل میں ہیں،وزیر خزانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker