اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر ساہیوال ڈویژن قاضی محمد اشفاق قریشی نے کہا ہے کہ سرکاری افسران اور عملہ اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دیں اور عوامی مسائل حل کرکے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی سی او سیف انجم، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ظہیر عباس ملک،ای ڈی اوز ڈسٹرکٹ افسران،اے سی صاحبان،انجن تاجران کے نمائندوں، صحافیوں اور شہریوں نے شرکت کی۔کمشنر ساہیوال نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سرکاری افسران نے دفاتر میں آنے والے لوگوں کی داد رسی نہیں کرنی تو ان کے دفاتر میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ رشوت خور اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ اس سال کے آخر تک حل کرلیا جائے گا۔ کمشنر ساہیوال نے ڈی سی او کو ڈی پی ایس کے معاملہ کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ضلعی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ڈی سی او سیف انجم نے کمشنر ساہیوال کو عوامی شکایات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ کالونی سیوریج کے مسئلہ کے حل کیلئے125ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس سال کے آخر تک سیوریج کا مسئلہ حل کرلیا جائے گا۔کمشنر ساہیوال نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے
You must be logged in to post a comment.