تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ شہرکی ڈائری

اوکاڑہ (محمد مظہر رشید)اوکاڑہ شہر میں جا بجا ناجائز تجاوزات کی وجہ سے بڑی سڑکیں سکڑ چکی ہیں شہر میں خریداری کو آنے والے مرد و خواتین انتہائی مشکلات کا شکارہوتے ہیں منڈی روڈ،اکبر روڈ، حق بازار ،سابقہ فوارہ چوک،وینس چوک،ریل بازار،گولچوک اور اس سے ملحقہ بازار دکانداروں کی ناجائز تجاوزات کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی تنگ گلیوں کا منظر پیش کر تے ہیں دوکانداروں نے اپنے سامان کی نمائش اپنی دکانوں کے آگے تقریباََ پانچ پانچ فٹ تک لگارکھی ہوتی ہے اس کے علاوہ ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں نے سڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کر کے راستے بلاک کیے ہوتے ہیں ٹی ایم اے اوکاڑہ نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں صرف کاغذی کاروائی کے لیے چند جگہوں پر ایکشن لیا جاتا ہے وہ بھی چھوٹے دوکانداروں اور ریڑھی والوں پر جو کہ چند دن کے بعد دوبارہ اپنی جگہ پر آکھڑے ہوتے ہیں جس سے سڑک پر چلناانتہائی دشوار ہو جاتا ہے ٹی ایم اے ،ریڑھی والوں اور خوانچہ فروشوں پر ایکشن لینے سے پہلے اگر ان کے لیے بازار میں کسی مناسب مقام پر ریڑھی لگانے کا انتظام کردے تو کسی غریب کو اپنی روزی روٹی سے ہاتھ بھی نہ دھونا پڑے گااور سڑکیں بھی کشادہ رہیں گی بازار میں جگہ جگہ ریڑھی لگانے سے منع کیا جائے جس کی وجہ سے خریداروں خاص طور پر خواتین کا بازار سے گزرنا محال ہو جاتا ہے اوکاڑہ کا واحد اوورہیڈبرج (پل) کے نیچے ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گندگی پھیلی ہوئی ہے ناجائز تجاوزات کرنے والوں نے پل کے نیچے اپنے سامان کی نمائش لگا رکھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنا دشوار ہوتا ہے

یہ بھی پڑھیں  کالمسٹ کونسل آف پاکستان کیسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں ہے۔ عقیل خان سینئر نائب صدر سی سی پی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker