تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کرناہے، ساہیوال ڈویژن قاضی محمد اشفاق قریشی

اوکاڑا(بیورورپورٹ)حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے سرکاری افسران اور عملہ اپنے فرائض نیک نیتی سے سر انجام دیں اور عوامی مسائل حل کر کے عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کریں۔ان خیالات کا اظہارکمشنر ساہیوال ڈویژن قاضی محمد اشفاق قریشی نے ڈی سی او آفس میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈی سی او سیف انجم،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر اے ملک ،ای ڈی اوز،ڈسٹرکٹ آفیسران، اے سی صاحبان ،انجمن تاجران کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے لوگوں کی داد رسی نہیں کرنی تو ان دفاتر میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں تاہم رشوت خور اور کام چور ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے سیوریج سسٹم کا مسئلہ اس سال کے آخر تک حل کر لیا جائے گا ۔کمشنر ساہیوال نے ڈی سی او کو ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے معاملہ کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدائیت کی ۔انہوں نے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ضلعی حکومت کی طرف سے دئیے گئے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا ۔ڈی سی او سیف انجم نے کمشنر ساہیوال کو عوامی شکایات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ کالونی سیوریج کے مسئلہ کے حل کے لئے 125ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور اس سال کے آخر تک سیوریج کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا ۔کمشنر ساہیوال نے کھلی کچہری میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے#

یہ بھی پڑھیں  پاک بھارت کشیدگی، چیف جسٹس نے بھارت جانے سے انکار کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker