تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:فیصل آباڈ روڈ تاکھرل چوک کی سڑک آثارقدیمہ کانقشہ پیش کرنےلگی

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)فیصل آباڈ روڈ تا کھرل چوک گورنمنٹ کالونی کی سڑک انتظامیہ کی غفلت لاپروائی اور عدم توجہ کے باعث موہنجوداڑو ،ہڑپہ جیسے آثار قدیمہ کا نقشہ پیش کرنے لگی ۔متعدد جگہوں پر ایک فٹ تک گڑھے پڑنے اور سیوریج کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے اہل علاقہ اور آنے جانے والے افراد کے لیے یہ سڑک نوگو ایریا بن چکی ہے ۔گندے پانی کے مسلسل کھڑا ہونے سے مقامی رہائشی گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اس روڈ پر موجود کھلے مین ہولز میں گر کر متعدد افراد زخمی ہو چکے ہیں لیکن متعلقہ ذمہ داران کی خاموشی ایک سوالیہ نشان بن کے رہ چکی ہے ۔علاقہ کے رہائشی سینکڑوں افراد نے انتظامیہ کی مسلسل بے حسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد روڈ کو کھرل چوک سوئی گیس آفس تک دوبارہ بنانے کے لیے فوری احکامات جاری کیے جائیں ۔اور اس سڑک پر صفائی کے نظام کو درست کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں *

یہ بھی پڑھیں  مجھ پہ دکھ کا بوجھ نہ لاد ۔۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker