تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: 31 اکتوبر کا دن حق وسچ کی فتح کا دن ہوگا . امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر41 اکبر علی خان

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سٹی اوکاڑہ کے صدر امیدوار برائے کونسلروارڈ نمبر41 اکبر علی خان نے کہا ہے کہ 31 اکتوبر کا دن حق وسچ کی فتح کا دن ہوگا مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہوگی مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے بھر پور اقدامات کیے ہیں تاریخ میں پہلی بار پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی، بجلی کے بحران سے نبٹنے کے لیے نئے پراجیکٹ ،بے روزگاروں کے لیے اپنا روزگار سکیم ،کسانوں کے لیے امدادی پیکج ،صاف پانی کی فراہمی کے علاوہ شہروں سے دیہاتوں تک سڑکوں کی تعمیر نمایاں کارنامے ہیں اکبر علی خان نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے بلدیاتی الیکشنوں کا انعقاد موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ 31 اکتوبر کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھیں اکبر علی خان نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عوام کے مسائل کو کم کرنے کے لیے بھر پور کوشش کی اور آئندہ بھی آپ کے ووٹ سے منتخب ہوکر دوبارہ نئے جذبہ سے کریں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button