تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :توہین آمیز فلم کے خلاف اوکاڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن پہیہ جام ہڑتال

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)توہین آمیز فلم کے خلاف اوکاڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن پہیہ جام ہڑتال ،جگہ جگہ احتجاجی ریلی نکالی گئی اور گستاخانِ مصطفےٰ کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق یوم عشق رسول ﷺ پر اوکاڑہ میں مکمل طور پرشٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی اور ٹریفک کا پہیہ بھی جام رہا۔ عاشقان رسول نے گلی محلوں سے بھی چھوٹے چھوٹے احتجاجی جلوس نکالے اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔علماء کرام نے تمام مساجد میں جمعہ کے خطبات میں اِس شراَنگیز حرکت کی مذمت کرتے ہوئے اِسے مسلمانوں کے خلاف گہری سازش قرار دیا۔ اِس موقع پر ایک بڑی ریلی مرکزی بازار غوثیہ مسجد سے بھی نکالی گئی جس میں علماء کرام کے علاوہ انجمن تاجرین کے عہدیداروں اور عام شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر توہین آمیز فلم کیخلاف نعرے درج تھے ، عاشقان رسول بڑی تعداد میں غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں ، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے جیسے ایمان اَفروز نعرے لگارہے تھے جس سے فضا معطر ہوکر رہ گئی تھی ۔ لوگوں کے جم غفیر سے یوں لگتا تھا کہ سارا شہر ہی حب رسول ﷺ میں اُمڈ آیا ہے ۔ اِس موقع پر مقررین نے احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا وہ فوری طور پر آئی سی اَو کا اِجلاس بلانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرے کہ وہ مذہبی منافرت پھیلانے والے ممالک کے خلاف بِلاتخصیص سخت کاروائی کرتے ہوئے اُس کی رُکنیت کو معطل کرے اورعالمی سطح پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ آئیندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ نہ ہوسکے۔ دریں اَثناء تحریک اِنصاف ضلع اوکاڑہ کی طرف سے بھی نماز جمعہ کے بعد ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مقامی رہنماؤں شیخ اَظہر محمود چوہدری ، قاری عبدالحفیظ، فیاض احمد چشتی ،راؤ راشد علی شیر اور مرزا اَیاز بیگ نے کی #

یہ بھی پڑھیں  ارسلان افتخار کیخلاف تحقیقات روکنے کا تحریری حکم جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker