تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہونے سے شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)ضلع بھر میں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہونے سے شہریوں کی کمر ٹوٹ گئی ۔مصنوئی مہنگائی سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں ۔چیک ایند بیلنس نہ ہونے کے باعث دودھ،دہی،گوشت،سبزیاں ،اور دیگر روز مرہ استمال کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو گئیں ۔سرکاری ریٹ پر ان اشیاء کی خریداری ایک خواب بن کر رہ گئی ۔جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون لاگو ہونے سے غریب آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے ۔لیکن حیرت والی بات یہ ہے کہ کسی بھی جگہ حکومتی رٹ ہی دکھائی نہیں دیتی مجسٹریٹس،اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی ان منافع خوروں کے خلاف کوئی بھر پورکاروائی نہیں کر پارہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی ایک سوالیہ نشان بن کر رہ گئی ہے ۔معززین شہر نے کمشنر ساہیوال ریجن قاضی اشفاق قریشی ،ڈی سی او سیف انجم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے ۔کے ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں ۔اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لیے ٹھوس حکمت عملی مرتب کی جائی۔

یہ بھی پڑھیں  برطانیہ کے تحقیقاتی ادروں کی الطاف حسین سے سات گھنٹے تک تفتیش

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker